SportsPosted at: Jan 24 2025 9:27PM قومی نیشنل کرلنگ ٹورنمنٹ میں شوکت رسول نے سونے کا میڈل جیتاسری نگر24جنوری(یو این آئی) شہرہ آفاق گلمرگ میں جاری چوتھی نیشنل کرلنگ ٹورنمنٹ میں شوکت رسول نے گولڈ میڈل جیت کر داد حاصل کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر سکل ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک انجینئر شوکت رسول نے گلمرگ مں جاری چوتھی قومی کرلنگ ٹورنمنٹ کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام مخالفین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ۔انجینئر شوکت رسول نے ٹورنمنٹ کے دوران شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کرکے شائقین سے بھی داد حاصل کی۔