SportsPosted at: Jan 24 2025 6:40PM مانڈویہ نے ہندوستانی دیویانگ کرکٹ ٹیم کو اعزاز سے نوازانئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کو پی ڈی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے پر ہندوستانی دیویانگ کرکٹ ٹیم کو اعزاز سے نوازا۔ کھیلوں میں شمولیت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے دیویانگ کھلاڑیوں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا، "محترم وزیر اعظم نریندر مودی نے دیویانگ کھلاڑیوں کے تئیں عزم کا یقین دلایا ہے۔ اگر آپ معذور ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ملک کا سر فخر سے بلند نہیں کر سکتے۔