image
Monday, Feb 17 2025 | Time 12:16 Hrs(IST)
Sports

کھڈسے نے مہاراشٹر میں کھو-کھو ورلڈ چمپئن شپ منعقد کرانے کا وعدہ کیا

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل نکھل کھڈسے نے جمعہ کو ہندوستانی کھو-کھو فیڈریشن کو یقین دلایا کہ وہ مہاراشٹر میں کھو-کھو ورلڈ چیمپئن شپ کے انعقاد کی درخواست پر ریاستی حکومت سے بات کریں گی۔

آج یہاں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کھیلوں کی وزیر مملکت کھڈسے نے ورلڈ کپ جیتنے والی کھو-کھو ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت کھو کھو جیسے دیسی کھیل کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ ہماری مرد اور خواتین دونوں ٹیموں نے کھو کھو کا پہلا ورلڈ کپ جیتا ہے، خاص طور پر جس انداز میں ہم نے یہ شاندار فتح حاصل کی اس سے مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔
image