SportsPosted at: Jan 24 2025 3:29PM جئے شاہ نے ایم سی سی کی مشاورتی کونسل کی رکنیت لیدبئی، 24 جنوری (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر جے شاہ نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی نئی ایڈوائزری کونسل کی رکنیت لے لی ہے۔ یہ مشاورتی کونسل پرانی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کی جگہ لے گی۔ مسٹر شاہ اب ایم سی سی کے سابق صدر کمار سنگاکارا کی سربراہی میں 13 رکنی کرکٹ کنیکٹس ایڈوائزری کونسل کے بانی رکن ہیں۔