SportsPosted at: Jan 24 2025 3:22PM ہیویٹ اور ریڈ نے چھٹی بار آسٹریلین اوپن وہیل چیئر ڈبلز خطاب جیتامیلبورن، 24 جنوری (یو این آئی) برطانیہ کے ایلفی ہیویٹ اور گورڈن ریڈ کی جوڑی نے اسپین کے ڈینیئل کیورزاسکی اور فرانس کے اسٹیفن ہوڈٹ کو شکست دے کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن وہیل چیئر ڈبلز کا خطاب جیت لیا جبکہ اینڈی لیپتھورن نے کواڈ ڈبلز کا فائنل جیت لیا۔ میلبورن پارک میں ٹاپ سیڈڈ ہیویٹ اور ریڈ نے ہسپانوی کھلاڑی ڈینیئل کیورانسکی اور فرانس کے اسٹیفن ہوڈٹ کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ ڈبلز ایونٹ میں یہ ان کا 22 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔