SportsPosted at: Jan 23 2025 11:35PM شاہ نے گوتا وارڈ میں 3.50 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ ’اسپورٹس کمپلیکس‘ کا کیا افتتاحاحمد آباد، 23 جنوری (یو این آئی) امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیراور گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ ے رکن پارلیمنٹ امت شاہ نے جمعرات کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے 3.50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ گوتا وارڈ میں نو تعمیر شدہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور ریاست کے داخلہ اور کھیلوں کے وزیر ہرش سنگھوی بھی موجود تھے۔ اسپورٹس کمپلیکس نارتھ ویسٹ زون کے گوتا وارڈ میں سمس ریلوے اوور برج کے سائنس سٹی کے نیچے بنایا گیا ہے۔