SportsPosted at: Jan 23 2025 9:35PM سویٹیک کو ہرا کر میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن کے فائنل میںمیلبورن، 23 جنوری (یو این آئی) امریکی میڈیسن کیز نے دنیا کی نمبر دو پولینڈ کی ایگا سویٹیک کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ دو بار کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا سے ہوگا۔آج یہاں دو گھنٹے اور 35 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں پانچ بار کی گرینڈ سلیم فاتح سویٹیک پر 5-7، 6-1، 7-6 (10-8) سے شاندار جیت درج کرتے ہوئے کیز نے اپنے کیریئر کے دوسرے بڑے فائنل مقابلہ میں جگہ بنائی۔پہلے سیٹ میں سویٹیک نے اپنے تجربے اور شاندار بیک ہینڈ کی بدولت برتری حاصل کی۔