image
Monday, Feb 17 2025 | Time 13:46 Hrs(IST)
Sports

مودی اور مانڈویہ نے موسم سرما کے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

لیہہ، 23 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کو 5ویں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2025 میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور پیغامات کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس سال کے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کا آغاز آج لداخ میں لیہہ کے مشہور این ڈی ایس اسٹیڈیم میں جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔
ایونٹ کے پہلے مرحلے کی میزبانی مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کر رہا ہے اور یہ 27 جنوری 2025 تک چلے گا۔
image