SportsPosted at: Aug 8 2024 11:34PM ریسلنگ: امن سہراوت سیمی فائنل میں ری ہیگوچی سے ہار گئےپیرس، 8 اگست (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان امن سہراوت کو جمعرات کے روز پیرس اولمپکس کے کشتی مقابلے میں مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے کے سیمی فائنل میں جاپان کے ری ہیگوچی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب امن ریپیچج مقابلے میں کانسے کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گے۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں جاپانی پہلوان ری ہیگوچی نے تکنیکی برتری کی بنیاد پر امن سہراوت کو 10-0 سے شکست دی۔