SportsPosted at: Aug 8 2024 11:24PM مودی نے ہاکی ٹیم کے کپتان سے فون پر بات کرکے مبارکباد دینئی دہلی، 08 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ (سرپنچ) اور کھلاڑیوں سے فون پر بات کرکے انہیں مبارکباد دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی سکریٹری منیندر جیت سنگھ سرسا نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم سے بات کی اور انہیں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔