SportsPosted at: Aug 8 2024 10:02PM جھارکھنڈ کی انڈر 17 لڑکیوں کی ٹیم نے 63 ویں قومی سبروٹو کپ فٹ بال مقابلہ میں فتح کی ہیٹ ٹرک کیرانچی،8 اگست ( یواین آئی ) 63 ویں قومی سبروتو کپ انڈر 17 گرلز فٹ بال مقابلے میں جھارکھنڈ کی گرلز ٹیم نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اروناچل پردیش کو 13-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔جھارکھنڈ کے لیے چاندنی کماری نے سب سے زیادہ چار گول کیے ۔ چاندنی کے علاوہ ببیتا نے دو اور للیتا، نینا، کرانتی، پوجا سنگیتا، پونیتا، اروشی نے ایک ایک گول کیا۔