SportsPosted at: Aug 6 2024 11:27PM یوسنلیس کو شکست دے کر ونیش پھوگٹ خواتین کی کشتی کے فائنل میں داخلپیرس، 6 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ نے منگل کے روز پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوبا کی یوسنیلیس گزمین لوپیز کو 5-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔اس جیت کے ساتھ ہی ونیش پھوگٹ اولمپک فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر بن گئیں۔ 29 سالہ ونیش پھوگٹ نے پیرس اولمپکس میں تمغہ پانے کا یقین ہے۔