SportsPosted at: Aug 6 2024 10:33PM کوارٹر فائنل میں ہندوستانی خواتین ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا
پیرس، 06 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم بدھ کے روز پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی سے ٹکرائے گی۔
سنگلز میچوں میں مانیکا بترا کی دو جیت کی بدولت 11 ویں سیڈ ہندوستان نے پری کوارٹر فائنل میں چوتھی سیڈ رومانیہ کو 3-2 سے شکست دی۔
جرمنی نے، جو پیرس 2024 میں پانچویں نمبر پر ہے، اپنے پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکہ کو شکست دی۔