SportsPosted at: Aug 6 2024 6:16PM فوگاٹ لیواچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میںپیرس، 6 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے منگل کو پیرس اولمپک گیمز میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل کوارٹر فائنل مقابلے میں یوکرین کی اوکسانا لیواچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔آج یہاں ہوئے میچ میں پھوگاٹ نے لیواچ کو 7-5 سے شکست دی۔ ہندوستانی پہلوان اپنے تیسرے اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔