SportsPosted at: Aug 6 2024 4:44PM ہندوستانی مردوں کی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست خردہپیرس، 06 اگست (یو این آئی) شرتھ کمل، ہرمیت دیسائی اور مانو ٹھکر کی ہندوستانی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم کو پیرس اولمپکس میں منگل کو منعقدہ راؤنڈ آف 16 کے میچ میں چین کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی۔ آج یہاں منعقدہ میچ میں دیسائی اور ٹھکر نے ڈبلز مقابلے کا پہلا میچ براہ راست گیمز میں (11-2، 11-3، 11-7) ما لونگ اور وانگ چوکن کے خلاف ہارا۔