SportsPosted at: Aug 6 2024 3:18PM نک ہاکلے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہوں گےسڈنی، 6 اگست (یو این آئی) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہاکلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ سال عہدے پر رہنے کے بعد مارچ 2025 میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ہاکلے نے کورونا وبا کے دوران ایک ایسے وقت میں عبوری بنیادوں پر یہ عہدہ سنبھالا جب سی اے کئی داخلی بحرانوں سے نبرد آزما تھا۔ انہیں مئی 2021 میں مستقل چارج ملاتھا اور انہوں نے کورونا وبا اور دیگر پابندیوں کے درمیان کامیابی کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کیا۔