SportsPosted at: Aug 6 2024 12:01AM ہندوستانی ایتھلیٹ اویناش سابلے 3000 میٹر اسٹیپلچیس کے فائنل میںپیرس، 05 اگست (یو این آئی) ہندوستانی اسپرنٹر اویناش سیبلے نے پیرس اولمپکس میں پیر کے روز مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپلچیس مقابلے کے راؤنڈ 1 میں کی ہیٹ 2 میں پانچواں مقام حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔آج یہاں اسٹیڈ ڈی فرانس میں منعقدہ ریس میں، سابلے نے 8:15.43 کے وقت کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ وقت ان کے ذاتی بہترین (8:09.91) سے کم تھا۔