SportsPosted at: Aug 5 2024 9:38PM لکشیہ کانسہ کا تمغہ جیتنے سے محروم رہےپیرس، 5 اگست (یو این آئی) ہندوستانی اسٹار شٹلر لکشیہ سین پیر کو پیرس اولمپک 2024 کھیلوں میں بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلزمیں کانسہ کے تمغہ کا میچ ہارنے کے بعد میڈل سے محروم ہو گئے۔آج یہاں کھیلے گئے کانسہ کے تمغہ کے مقابلے میں لکشیہ کو لی جی جیا سے 21-13، 16-21، 11-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ساتویں سیڈ لی جی جیا نے پہلا گیم ہارا لیکن باؤنس بیک کرتے ہوئے اگلے دو گیمز آسانی سے جیت گئے۔