SportsPosted at: Aug 5 2024 9:02PM ہندوستانی اسکیٹ مکسڈ ٹیم کانسہ کے تمغہ سے محروم ہوگئیپیرس، 5 اگست (یو این آئی) اننت جیت سنگھ نروکا اور مہیشوری چوہان کی ہندوستان کی اسکیٹ مکسڈ ٹیم پیرس اولمپکس 2024 کے کانسہ کے تمغہ کے میچ میں پیر کو ایک پوائنٹ سے ہار کر تمغہ سے محروم ہوگئی۔آج یہاں منعقد اسکیٹ مکسڈ ٹیم کانسہ کے تمغہ کے مقابلہ میں ہندوستانی نشانے باز مہیشوری چوہان اور اننت جیت سنگھ نروکا کو چین کے جیانگ یٹنگ اور لیو جیانلن کے خلاف 43-44 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چین کے جیانگ یٹنگ میچ کے آغاز میں لگاتار تین ہٹ کرنے سے محروم رہے۔