SportsPosted at: Aug 5 2024 8:46PM نشاخواتین کی 68 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میںپیرس، 5 اگست (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان نشا دہیا پیرس اولمپکس میں پیر کو خواتین کے 68 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں یوکرین کی ٹیٹیانا سووا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں۔نشا نے اپنا اولمپک ڈیبیو کرتے ہوئے چیمپ ڈی مارس ایرینا میں 6-4 سے کامیابی حاصل کی اور اب وہ آج کوارٹر فائنل میں مقابلہ کریں گی۔سووا پہلے پیریڈ کے بعد 4-1 سے آگے تھی، تاہم نشا نے دوسرے میں پانچ پوائنٹس حاصل کرکے میچ جیت لیا۔