SportsPosted at: Aug 5 2024 8:03PM آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں راجستھان نے 13 گولڈ میڈل جیتےبھرت پور، 05 اگست (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے پور میں منعقد 46ویں نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں راجستھان کے کھلاڑیوں نے خواتین اور مردوں کے مختلف زمروں میں 13 طلائی، چار چاندی اور پانچ کانسے کے تمغوں سمیت کل 22 تمغے جیتے ہیں۔یہاں موصولہ معلومات کے مطابق یکم سے 5 اگست تک منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں راجستھان کے 13 خواتین اور 35 مردوں سمیت 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سینئر خواتین کے زمرے میں راجستھان پولس کی منیشا چاہر اور سارہ چودھری نے سونے کا تمغہ جیتا اور مردوں کے سینئر زمرے میں پرمود تہیہ نے چاندی کا تمغہ جیتا، سارہ چودھری اور موہت سنسنوار نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔