SportsPosted at: Aug 5 2024 5:17PM جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے خواتین کے سنگلز میں گولڈ میڈل جیتاپیرس، 05 اگست (یو این آئی) جنوبی کوریا کی ٹاپ رینک کی شٹلر این سی ینگ نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن کے فائنل میچ میں چین کی ہی بِنگ جیاؤ کو 21-13، 21-16 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔لا چیپل ایرینا میں پیر کو 52 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جنوبی کوریا کے 22 سالہ کھلاڑی نے چین کے بِنگ جیاؤ کو شکست دی اور میچ جیت لیا۔ شکست کے ساتھ ہی بنجیاؤ کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑے گا جبکہ گریگوریا ماریسکا تنجنگ نے کانسے کا تمغہ جیتا کیونکہ کیرولینا مارین اتوار کو انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مجبور ہوگئیں۔