SportsPosted at: Aug 5 2024 1:50PM نوح لائلز نے 100 میٹر دوڑمیں طلائی تمغہ جیتاپیرس، 05 اگست (یو این آئی) امریکی ایتھلیٹ نوح لائلز نے مردوں کے 100 میٹر کے انتہائی قریبی دوڑ مقابلے میں ریکارڈ وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ آج دوڑ میں امریکی کھلاڑی نے جمائیکا کے کشانے تھامسن کو (9.79 سیکنڈ) کے وقت کے ساتھ شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ جمائیکا کے کشانے تھامسن (9.79 سیکنڈ) نے چاندی اور امریکہ کے فریڈ کرلی (9.81 سیکنڈ) نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔