SportsPosted at: Aug 5 2024 1:37PM اسٹیڈیم سے زیادہ کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کی ضرورت ہے:شہباز شریفاسلام آباد، 05 اگست (یواین آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیڈیم سے زیادہ کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، محسن نقوی کرکٹ ٹیم پر بھرپور توجہ دیں اور صرف میرٹ پر اس کا انتخاب کریں، وزیراعظم بھی میرٹ کیخلاف سفارش کرے تو مسترد کردیں۔ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ خوشی کرکٹ اسٹڈیم کو جدید خطوط پر استوار کیے جا رہے ہیں، ہمارے کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید بنانے کی بہت ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سربراہی میں یہ منصوبے مکمل ہوں گے، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں نئے منصوبے خوش آئند ہیں۔