SportsPosted at: Aug 5 2024 1:05PM بالی ووڈ ستاروں نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دینئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات انل کپور، تاپسی پنو اور عمران ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ مشترک کرکے ٹیم کو مبارکباد دی۔انل کپور نے جیتنے والی ٹیم کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ایک دلچسپ میچ جس کا اختتام ٹیم انڈیا کی جیت کے ساتھ ہوا۔ سیمی فائنل شاندار ہونے والاہے۔