SportsPosted at: Aug 4 2024 11:20PM الکراز کو شکست دے کر ٹینس میں جوکووچ نے مرد سنگلز کا خطاب جیتاپیرس، 04 اگست (یو این آئی) سربیا کے نوواک جوکووچ نے اتوار کے روز ٹینس مینز میں اسپین کے کارلوس الکراز کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔نوواک جوکووچ نے آج یہاں دو گھنٹے اور 50 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں الکراز کو 7-6 (3) ، 7-6 (2) سے شکست دی۔بیجنگ 2008 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والا اور 24 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن جوکووچ نے رولینڈ گیروس میں پہلا اولمپک طلائی تمغہ جیتا۔