image
Saturday, Feb 15 2025 | Time 08:36 Hrs(IST)
Science Technology

انگلینڈ نے ہندوستان کو دیا 166 رنوں کا ہدف

چنئی، 25 جنوری (یو این آئی) جوس بٹلر (45)، برائیڈن کارس (31) اور جیمی اسمتھ (22) کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ٹی 20میں ہندوستان کو 166 رنز کا ہدف دیا۔
آج ہندوستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران اچھی شروعات نہیں رہی کیونکہ اس نے دونوں اوپنرز فل سالٹ (چار) اور بین ڈکٹ (تین) کو 26 رن پر کھو دیا۔ اس کے بعد کپتان جوس بٹلر اور ہیری بروک نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں ورون چکرورتی نے ہیری بروک (13) کو آؤٹ کیا۔ 10ویں اوور میں اکشر پٹیل نے تیزی سے رن بنارہے جوس بٹلر کو تلک ورما کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ جوس بٹلر نے 30 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹون (13)، جیمی اسمتھ (22) اور عادل رشید (10) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ برائیڈن کارس 17 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جوفرا آرچر (12) اور مارک ووڈ (5) ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 165 رن بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، واشنگٹن سندر اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔
خاص خبریں
خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادیں: مرمو

خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادیں: مرمو

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہر عورت سے کہا کہ وہ ہمتی بنیں، بڑے خواب دیکھیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت اور صلاحیت کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے کئی فیصلے

توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے کئی فیصلے

واشنگٹن، 14 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور تجارت کے شعبوں میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کئی ٹھوس فیصلے کئے ہیں اور ان کی باہمی تجارت کو پانچ سالوں میں 500 بلین ڈالر کی سطح تک لے جانے کے ایک انتہائی پرجوش منصوبے کے ساتھ ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

واشنگٹن 14 فروری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیرف اور تجارت کے حوالے سے کافی تعمیری بات چیت ہوئی اور دونوں رہنما باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے پر کام کرنے پر متفق ہوئے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم مودی کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی

راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی

للت پور، 14 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر غیر پارلیمانی زبان کے الزام کے خلاف دائر درخواست پر للت پور کی عدالت میں سماعت کی اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گردہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گردہلاک

اسلام آباد، 14 فروری (یو این آئی) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں الگ الگ کارروائیوں میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
اراکین   ایوان میں ضابطے ، طریقہ کار اور کنونشن کے دائرے  میں  رہکر  مسائل    اٹھائیں، منصوبہ بند  خلل ڈالنے  سے باز رہیں : برلا

اراکین ایوان میں ضابطے ، طریقہ کار اور کنونشن کے دائرے میں رہکر مسائل اٹھائیں، منصوبہ بند خلل ڈالنے سے باز رہیں : برلا

نئی دہلی / چندی گڑھ ، 14 فروری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے معیاری قانون سازی کے مسودے کی اہمیت اور قانون سازی کے عمل میں منتخب نمائندوں کے ان پٹ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی ایس این ایل نے 2007 کے بعد پہلی بار 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا

بی ایس این ایل نے 2007 کے بعد پہلی بار 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) پبلک سیکٹر کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے 2007 کے بعد پہلی بار رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔

...مزید دیکھیں

رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں چھ وکٹ سے گجرات جائنٹس کی شکست

14 Feb 2025 | 11:46 PM

بڑودہ، 14 فروری (یو این آئی) ریچا گھوش (ناٹ آؤٹ 64) اور ایلیس پیری (57) کی تیز نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعہ کے روز ویمنس پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گجرات جائنٹس کو 9 گیند باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بپی لہری: ڈسکو کنگ کے طور پر شناخت بنائی

14 Feb 2025 | 3:35 PM

(15فروری برسی کے موقع پر )ممبئی، 14 فروری (یو این آئی)بالی وڈ میں بپی لہری ان موسیقاروں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے فلمی موسیقی آلات کے استعمال کے ساتھ فلمی موسیقی میں مغربی موسیقی کو ملا کر ’ڈسکو تھیک‘ کی ایک نئی صنف تیار کی۔

image