image
Monday, Feb 17 2025 | Time 11:55 Hrs(IST)
Regional

میونسپل کارپوریشن کا بلڈنگ انسپکٹر اور میپ نویس رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

چنڈی گڑھ، 21 جنوری (یو این آئی) پنجاب ویجیلنس بیورو نے میونسپل کارپوریشن بھٹنڈہ کے بلڈنگ انسپکٹر پلویندر سنگھ اور بھٹنڈہ کے نقشہ نویس (آرکیٹیکٹ) ہنی منجال کو 30,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

ریاستی ویجیلنس بیورو کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ مذکورہ ملزمین کو ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں برج مہیما کے رہنے والے سندیپ سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ نے ویجیلنس بیورو سے رجوع کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ملزم انسپکٹر پلویندر سنگھ نے بھٹنڈہ میں زیر تعمیر ایک نئی کالونی کا نقشہ پاس کرانے کے لیے مذکورہ پرائیویٹ نقشہ نویس کے ذریعے فی فائل 30,000 روپے کی رشوت طلب کی تھی۔
خاص خبریں
وزیر خارجہ نے عمانی وزیر خارجہ سے باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی

وزیر خارجہ نے عمانی وزیر خارجہ سے باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی

مسقط/نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) آٹھویں بحر ہند کانفرنس میں شرکت کے لئے اتوار کو عمان کے دورہ پر گئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے عمانی ہم منصب سید بدر البوسیدی کے ساتھ بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وزیر اعظم کی دہلی والوں سے

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وزیر اعظم کی دہلی والوں سے "پرسکون" رہنے کی اپیل

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکتر اسکیل پر چار ریکارڈ کی گئی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ میں شدید سیلاب، طوفان سے 9 افراد ہلاک

امریکہ میں شدید سیلاب، طوفان سے 9 افراد ہلاک

شکاگو، 17 فروری (یو این آئی) سخت موسم کے تازہ ترین دور کی وجہ سے سیلاب اور طوفان نے ریاستہائے متحدہ کے مشرق وسطی کے حصوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے، جس میں کینٹکی کے آٹھ سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ کی صدارت جرمنی کو مزید خود مختار بننے میں مدد مل سکتی ہے

ٹرمپ کی صدارت جرمنی کو مزید خود مختار بننے میں مدد مل سکتی ہے

واشنگٹن، 17 فروری (یو این آئی) الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) پارٹی کے قانون ساز کے گوٹسچاک نے ریا نووستی کو بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی ریاستہائے متحدہ کی سربراہی پوزیشن جرمنی کو مزید آزاد پالیسیاں بنانے اور "بڑے ہونے" کا موقع فراہم کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اعظم گڑھ میں سڑک حادثہ، تین ہلاک اور چار زخمی

اعظم گڑھ میں سڑک حادثہ، تین ہلاک اور چار زخمی

اعظم گڑھ، 17 فروری (یو این آئی) اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے رانی کی سرائے تھانہ علاقے میں پیر کی صبح مہاکمبھ سے واپس آنے والے نیپال سے عقیدت مندوں کو لے جانے والی کار ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

یروشلم، 17 فروری (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے دونوں ممالک کے درمیان ایک نازک جنگ بندی کے درمیان اتوار کی شام کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے لبنان میں سائٹوں پر حملہ کیا، اور دعویٰ کیا کہ وہ حزب اللہ کے فوجی اڈے تھے جن میں راکٹ لانچر اور ہتھیار موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے پنجاب میں سڑک حادثات میں 11 افراد ہلاک، 7 زخمی

پاکستان کے پنجاب میں سڑک حادثات میں 11 افراد ہلاک، 7 زخمی

اسلام آباد، 17 فروری (یو این آئی) پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں اتوار کو دو الگ الگ سڑک حادثات میں گیارہ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

17 Feb 2025 | 11:38 AM

نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کی واپسی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

گجرات جائنٹس نے یوپی واریرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

16 Feb 2025 | 11:19 PM

وڈودرا، 16 فروری (یو این آئی) ایشلے گارڈنر (دو وکٹ/52 رن) اور ڈینڈرا ڈوٹن (دو وکٹ/33 ناٹ آؤٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس نے اتوار کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے تیسرے میچ میں یوپی واریئرز کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

image