RegionalPosted at: Oct 12 2024 1:26PM امرتسر میں دس کلو سے زائد ہیروئن برآمد
امرتسر، 12 اکتوبر (یو این آئی) پنجاب میں سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے، کاؤنٹر انٹیلی جنس، امرتسر نے گاؤں سکھیوالا، امرتسر کے قریب دو مشکوک گاڑیوں سے 10.4 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ملزمان میں سے ایک جس کی شناخت ترن تارن کے سکھراج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ مہندرا اسکارپیو میں فرار ہو گیا، جب کہ غیر قانونی منشیات والی ماروتی سوزوکی بلینو کو موقع پر ضبط کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی پی یادو نے کہا کہ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مفرور ملزمان کو پکڑنے کی وسیع کوششیں کی جارہی ہیں۔
یواین آئی۔الف الف