RegionalPosted at: Sep 11 2024 8:46AM جموں و کشمیر: اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان زخمی
جموں، 11 ستمبر (یو این آئی) جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ کی علی الصبح 2 بجکر 35 منٹ پر سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا'۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف جوانوں نے اس فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں بی ایس ایف کا ایک جوان زخمی ہوا۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ واقعے کے بعد جوان الرٹ پر ہیں۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کے لئے اکھنور سیکٹر کی پولنگ تیسرے مرحلے یعنی یکم اکتوبر کو ہوگی۔
یو این آئی - ایم افضل