image
Wednesday, Jul 24 2024 | Time 15:26 Hrs(IST)
Regional

للت پور میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شوہر کی موت، بیوی زخمی

للت پور:22جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع للت پور میں ہفتہ کو اپنی بھتیجی کی سسرال جارہے جوڑے کی بائیک کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔
جس سے شوہر کی موت ہوگئی جبکہ بیوی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔

تھانہ پالی علاقے کے گرام کھائی کھیرا باشندہ دھنن سنگھ(48) ولد ہجاری اپنی بیوی برشائے(40) کے ساتھ اپنی بھتیجی کی سسرال کوتوالی مہرونی علاقے گرام سکاڑی بائی سے جارہا تھا۔
خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی اس سے پہلے، بجٹ پر بحث کے دوران، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "ہم بجٹ کی مذمت کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے: منوج سنہا

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام طبقوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے موصوف لیفتیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: 'میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا مشکور ہوں، کل ملک کے پارلیمنٹ میں تاریخی بجٹ پیش کیا گیا'۔

...مزید دیکھیں
قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

لکھنؤ:24جولائی(یواین آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدار تی امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہا کہ میں قوم کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں گذشتہ دیر شب لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع تاج محل ہوٹل میں آئی آئی سی سی کے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک میٹنگ میں سماج کے سرکردہ لوگوں اور اسلامک سنٹر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے دو قوموں کے مابین دوریاں ہیں یہ دوریاں ختم ہونی چاہیے مسلم تعلیمی میدان میں پیچھے ہے یہ پسماندگی ختم ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی بدھ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچ گئے رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے مسٹر لیمی دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور ایف ٹی اے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر لکھا: "برطانوی خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی کا پرتپاک استقبال، وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے ہيں۔

...مزید دیکھیں
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

کاٹھمنڈو، 24 جولائی (یو این آئی) نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق شوریہ ایئر لائنز کا یہ 9N-AME طیارہ کاٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہا تھا۔

...مزید دیکھیں
کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترموکھہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ ایک نان کمشنڈ افسر (این سی او) زخمی ہوا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد24جولائی(یواین آئی)پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ کلثوم پورہ میں چارمنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک لڑکی جھلس کرہلاک اورایک خاندان کے4 افرادشدید طورپر جھلس گئے۔

...مزید دیکھیں

سپا ہندوستانی سیاست میں مضبوط متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے:راجندر چودھری

24 Jul 2024 | 3:25 PM

سہارنپور:24جولائی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر و ترجمان راجندر چودھری نے دعوی کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ملی غیر متوقع کامیابی اس بات کا نتیجہ ہے کہ ان کی پارٹی کی حکمت عملی اور پالیسیوں نے عوام کا اعتماد جیتا ہے اور پارٹی قومی سیاست میں ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھری ہے۔

image