image
Saturday, Oct 12 2024 | Time 09:24 Hrs(IST)
Others

‎گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی ہندو مسلم ایکتا کی مثال

‎مسلمانوں کا 18 ستمبر کو جلوس محمدی منانے کا فیصلہ قابل ستائش, ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر
ممبئی 10ستمبر (یو این آئ )گنیش وسرجن اننت چتر دشی اور عید میلاد النبی کیلئے ممبئی پولیس پوری طرح سے مستعد اور تیارہے مسلمانوں نے جو بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے وہ قابل ستائش ہے مسلمانوں کے اس جذبہ کے سبب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقویت ملی ہے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے یہاں ممبئی میں خلافت ہاؤس اور شہر و مضافاتی علاقوں میں 16 ستمبر کے جلوس کو 18 ستمبر تک ملتوی کرنے کے فیصلہ کو ہندو مسلم ایکتا کی مثال قرار دی ہے۔

‎ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے جہاں کا انصاف نامی نیوز پورٹل کی خاص ملاقات میں کہا کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں گنیش اتسو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے دوسری طرف عید میلاد النبی بھی گنیش اتسو کے ساتھ ہی ہے جبکہ مسلمانوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید میلاد النبی کا جلوس 16 ستمبر کے بجائے 18ستمبر کو نکالیں گے یہ فیصلہ اطمینان بخش کیونکہ 16ستمبر سے ہی گنیش وسرجن کی تیاری شروع ہوجاتی ہے اس دوران دونوں جلوس کیلئے انتظامات کرنا مشکل ترین امر تھا لیکن اب پولیس کو ایک ساتھ تین دنوں تک حفاظتی انتظامات پر مامور رہنا ہوگا کیونکہ گنپتی وسرجن سے قبل اور عید میلاد النبی کے جلوس کے اختتام یعنی 19 ستمبر تک ڈیوٹی انجام دیناہوگی یہ عمل انتہائی مشکل اور تھکاؤٹ سے پر ہے لیکن اس کے لئے بھی ہماری پولیس ٹیمیں تیار ہے۔

‎وویک پھنسلکر نے بتایا کہ ممبئی شہر میں نظم و نسق کی برقراری ترجیحات میں شامل ہے اگر کوئی گنپتی وسرجن اور عید میلاد النبی کے جلوس میں گڑ بڑی پیدا کر نے یا شرانگیزی یاشرپسندی کرتا ہے تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اگر کوئی کسی کا تہوارپسند نہیں کرتا ہے تو اس میں اسے گڑ بڑی پیدا کرنے کی بھی قطعی اجازت نہیں ہے اگر کوئی نظم و نسق کیلئے مسئلہ پیداکرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں تمام اعلی افسران 32 ڈی سی پی, 45 اے سی پی, فساد مخالف دستہ,ہوم گارڈ, ریزرو پولیس فورسیز کی کمپنیوں کوبھی تعینات کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
نیشنل کانفرنس نے حکومت کا دعویٰ پیش کیا، بدھ کو حلف برداری کی تقریب کا امکان : عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس نے حکومت کا دعویٰ پیش کیا، بدھ کو حلف برداری کی تقریب کا امکان : عمر عبداللہ

سری نگر11 اکتوبر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل دینے کے لئے دعویٰ پیش کیا  ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے کہا کہ بدھ کو حلف برداری کی تقریب ہوگی جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعے کی شام کو مرکزی زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔

...مزید دیکھیں
مرمو، مودی لال قلعہ  پر وجے دشمی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

مرمو، مودی لال قلعہ پر وجے دشمی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) شری دھارمک لیلا کمیٹی کے زیراہتمام کل قومی دارالحکومت دہلی میں وجے دشمی (دسہرہ) پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے کمیٹی کی طرف سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق راون دہن کا پروگرام کل لال قلعہ کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے وجے دشمی کے موقع پر راجدھانی میں کئی مقامات پر راون دہن کے پروگرام کے ساتھ دسہرہ میلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
نوئل ٹاٹا ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیئرمین

نوئل ٹاٹا ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیئرمین

ممبئی 11 اکتوبر (یو این آئی) آنجہانی رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی نوئل نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کے مختلف ٹرسٹوں کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا ہے ٹاٹا ٹرسٹ کے مختلف ٹرسٹوں کے ٹرسٹیوں نے جمعہ کو یہاں ایک مشترکہ میٹنگ کی انہوں نے ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین رتن این ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور نہ صرف ٹاٹا گروپ بلکہ ملک کی تعمیر کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کے اسپیکر کی عوام کو دسہرہ کی مبارکباد

لوک سبھا کے اسپیکر کی عوام کو دسہرہ کی مبارکباد

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دسہرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد د پیش کی  اپنے پیغام مبارکباد میں مسٹر برلا نے کہا کہ "وجے دشمی" یعنی "دسہرہ" کے مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک خواہشات  یہ تہوار، جو نو دن کے تپسیا کے بعد آتا ہے، ہمارے ملک کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی ایک بھرپور شکل ہے  وجے دشمی کا یہ تہوار بدی پر نیکی کی جیت اور برائی پر اچھائی کی فتح کی ہماری لازوال اقدار کی علامت ہے وجے دشمی کے دن، مریادا پرشوتم بھگوان شری رام نے راون پر اور ماں درگا نے مہیشاسور پر فتح حاصل کی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور لاؤس ثقافتی تعلقات کریں گے مضبوط

ہندوستان اور لاؤس ثقافتی تعلقات کریں گے مضبوط

وینتیانے، 11 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج یہاں لاؤس کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا انہوں نے 21ویں آسیان-ہندوستان اور 19ویں مشرقی ایشیائی چوٹی کانفرنسوں کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر لاؤس کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-لاؤس تہذیبی اور عصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر ثمر آور بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
اداکار سیاجی شندے این سی پی (اجیت پوار) پارٹی میں شامل

اداکار سیاجی شندے این سی پی (اجیت پوار) پارٹی میں شامل

ممبئی ، 11 اکتوبر ( یو این آئی ) مہاراشٹر مین جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب ہیں، ریاست کی سیاست میں کئی پیش رفت نے زور پکڑا ہے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا  اس الیکشن کے پس منظر میں ریاست کی تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے سخت محنت شروع کر دی ہے کئی رہنما حلقوں میں مارچ کر رہے ہیں اور جلسے اور اجتماعات ہو رہے ہیں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ عام انتخابات کی دوڑ میں کئی رہنما ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں داخل ہو رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کروانا ہمارا اگلا چیلنج: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کروانا ہمارا اگلا چیلنج: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر11 اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ اسمبلی الیکشن کا انعقاد اور اس میں کامیابی ہماری جدوجہد کی پہلی سیڑھیاں تھیں اور مستقبل میں ہمیں مزید چیلنجو ں کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے سامنے جو چیلنج ہے وہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کروانا ہے تاکہ آنے والی عوامی حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو ہر سطح پر راحت پہنچا سکے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا دھونس و دباﺅ ، تنگ طلبی اور ہراسانی سے نجات دلانے کیلئے ریاست کا درجہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انشاءاللہ عنقریب ہی عوامی مشکلات اور مصائب کا خاتمہ ہوگا اور عوامی نمائندہ سرکار ہر صورت میں عوام کیلئے کام کریگی۔

...مزید دیکھیں

عوام کی امنگوں کے مطابق معیار کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کریں - بھجن لال

12 Oct 2024 | 8:54 AM

بھرت پور، 12 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ عام لوگوں کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں معیار کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد ہر اہل فرد تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔

image