OthersPosted at: Sep 10 2024 4:58PM دبئی کی ادبی تنظیم ’نوشتہ‘ کے زیر اہتمام پٹنہ کلچرل فیسٹ17 نومبر کو:احیاء السلام
پٹنہ،10ستمبر(یواین آئی) س دبئی کی ادبی تنظیم ’نوشتہ‘ کے زیر اہتمام ادبی تنظیم انشاد ممبئی اورٹی رضا ہائی اسکول پٹنہ کے اشتراک سے راجدھانی پٹنہ میں پٹنہ کلچرل فیسٹ کا انعقاد 17نومبر2024کو کیا جائے گا یہ اطلاع ادبی تنظیم ’نوشتہ‘ کے بانی و سکریٹری احیاء السلام بھوجپوری نے دی ہے اطلاع کے مطابق پروگرام کے تعلق سے انہوں نےمسرت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عظیم آباد کی سرزمین ادبی گہوارہ سے پرنور ہے یہاں ادباء و شعرا کی جمگھٹ رہی ہے یہاں کی مٹی میں وہ خوشبو ہے جو دنیا میں پھیل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں باربار آنے کو دل چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے پٹنہ میں مشاعرہ منعقد کرتے آرہے ہیں۔منعقد ہوئے مشاعرہ کو یہاں کے اردو دوست لوگوں نے کافی سراہا ۔ کافی مقبولیت سے ہمکنار ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی کامیابی اور لوگوں کے اصرار کرنے کے بعد دبئی کی ادبی تنظیم نوشتہ نے ایک قدم آگے بڑھایا ہے اب مشاعرہ کے ساتھ ساتھ داستان گوی اور قوالی بھی منعقد کرنے جار ہی ہے۔
احیاء السلام بھوجپوری نے کہا کہ موجودہ دور میں داستان گوئی کی اہمیت نا کے برابر ہے اس لئے پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ اس لئے مشاعرہ کے ساتھ داستان گوئی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں قوالی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر پٹنہ میں 17نومبر کو قدم رکھیں گے اور اس شام پٹنہ میں داستان گوئی، مشاعرہ اور قوالی کی محفل سجے گی۔ اس محفل سے عظیم آباد کے لوگ لطف اندوز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محفل 17نومبر کو روندر بھون پٹنہ تین بجےسے سجے گی۔ احیاء السلام بھوجپوری نے کہا کہ پٹنہ کلچرل فیسٹ کے تعاون کرنے والوں میں روزنامہ قومی تنطیم پٹنہ، پٹنہ لیٹریری فیسٹیول، پستہ ہاوس، سخن سرائے، بزم اردو دبئی، ہاسپیٹلیٹی پارٹنر اور ٹی رضا ہائی اسکول ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔