NationalPosted at: Aug 26 2016 9:46PM مدر ٹریسا کو تو بخش دیں بھاگوت: واڈرا
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے مدر ٹریسا کے سلسلے میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کے بیان پر پیدا ہوئے تنازعہ میں خود کو گھسیٹ لیا ہے۔ مسٹر واڈرا نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا،’’میں امید کرتا ہوں کہ وہ (مسٹر بھاگوت) ان (مدر ٹریسا) کو بخش دیں گے‘‘۔ انہوں نے لکھا،’’ان موجودہ کوششوں کو دیکھنا اور پڑھنا افسوسناک ہے، جن کے ذریعے مدر ٹریسا کا غریبوں کووقف کی گئی اپنی زندگی کو خراب کیا گیا ہے۔ میں نے ان کے ایک مرکز پر کام کیا اور وہاں غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے سوا کچھ نہیں تھا‘‘۔ انہوں نے کہا، ’’یہ میرے لئے واقعی میں سیکھنے والا اور خوشگوار تجربہ تھا۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ (مسٹر بھاگوت) ان (مدر ٹریسہ ) کو بخش دیں گے اور ان کی زندگی کی وقف کی گئی کوششوں پر فیصلے نہیں دیں گے‘‘۔ مسٹر بھاگوت نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ مدر ٹریسا کی خدمت کے پیچھے کا مقصد تبدیلی مذہب تھا۔اس پر سیاستدانوں اور دانشوروں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ یو این آئی۔ س ک۔ 2141