NationalPosted at: Aug 26 2016 9:43PM ہمارے حکم پر کیا رام راجیہ آ جائے گا: سپریم کورٹ
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی)سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ تمام برائیوں کو ٹھیک نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کی بھی ایک حد ہے۔ اس نے سوال کیا کہ کیا اس کے حکم پر ملک میں رام راجیہ آ سکتا ہے؟ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے ملک کی سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کو لے کر غیر سرکاری تنظیم ’وائس آف انڈيا‘ كي مفاد عامہ عرضی کی سماعت کے دوران کہا کہ عدالت تمامرض کی دوا نہیں ہے۔ جسٹس ٹھاکر نے سوال کیا کہ کیا ان کے حکم سے ملک میں رام راجیہ آ سکتا ہے؟ کیا وہ یہ حکم دیں کہ ملک میں بدعنوانی ختم ہو، تو کیا ایسا ممکن ہو جائے گا؟ کیا وہ کہیں کہ ملک میں کوئی جرم نہ ہو، کوئی قتل نہ ہو تو کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ اگر عدالت حکم دے کہ ملک بھر میں فٹ پاتھ سے قبضے ہٹائے جائیں تو کیا حکم کی تعمیل ہو جائے گی؟ جاری۔یو این آئی۔ س ک۔ 2134