NationalPosted at: Aug 26 2016 9:52PM ہندوستان اسكورپن لیک معاملے میں ہر صورت حال کا سامنا کرنے کو تیار:پاریکر
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع منوہر پرریکر نے آج کہا کہ اسكورپن آبدوز سے منسلک کوئی بڑا حساس ڈیٹا لیک نہیں ہوا ہے اور اگر کوئی منفی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہندوستان اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ مسٹر پاریکر نے یہ بھی واضح کیا کہ اس واقعے سے فرانس سے خریدے جانے والے رافیل لڑاکا طیارے کے سودے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بحریہ نے بھی کہا ہے کہ ا سكورپن سے منسلک جو دستاویزات مبینہ طور پر لیک ہوئے ہیں ان میں سے 90 فیصدا سكورپن کی "آپریشنل صلاحیت" سے منسلک نہیں ہے۔ا سكورپن آبدوز کے منصوبے سے منسلک بحریہ کے اعلی سطحی حکام نے بھی کہا ہے کہ اگر اس واقعے سے کوئی تشویشناک صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اس کا سامنا کرنے کے قابل ہیں۔ وزیر دفاع نے یہاں ایک پروگرام سے الگ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جو لیک ہونے کے بعد جو دستاویزات سامنے آ رہے ہیں وہ تشویش کا موضوع نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہمیں فرانس سے رپورٹ کا انتظار ہے اور ویب سائٹ پر آئے لیک دستاویزات سے ہم فکر مند نہیں ہیں۔ مسٹر پاریکر نے کہا کہ بد سے بدتر حالت میں اگر تشویشناک صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہندوستان اس کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ یو این آئی۔ س ک۔ 2023