image
Monday, Feb 17 2025 | Time 13:02 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے ائیرپورٹ سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کیس میں جھارکھنڈ کی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ائیرپورٹ سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کیس میں جھارکھنڈ کی اپیل مسترد کر دی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، منوج تیواری اور دیگر کے خلاف 2022 میں دیوگھر ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر سیکورٹی پروٹوکول کو توڑنے کے مقدمے کو منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی جھارکھنڈ حکومت کی درخواست کو آج خارج کردیا ۔
جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس منموہن کی بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔ تاہم بنچ نے ریاستی حکومت کو آزادی دی کہ وہ تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد کو ایئر کرافٹ ایکٹ 1934 کے تحت مجاز افسر کو چار ہفتوں کے اندر بھیجے۔
قانون کے مطابق افسر کو یہ طے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ آیا ایکٹ کے تحت شکایت درج کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
جھارکھنڈ میں دائر کردہ نامزد مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ مدعا علیہان - بی جے پی ممبران پارلیمنٹ اور دیگر - نے مبینہ طور پر ہوائی اڈے کے ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) کے اہلکاروں کو ایک نجی طیارے کو ٹیک آف کرنے کی اجازت دینے کے لیے مجبور کیا اور دھمکی دی، جو کہ سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔
جسٹس اوکا کی سربراہی والی بنچ نے 18 دسمبر 2024 کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
ملزم ممبران پارلیمنٹ اور دیگر کے خلاف الزامات میں سیکشن 336 (زندگی یا ذاتی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا)، سیکشن 447 (مجرمانہ تجاوز) اور تعزیرات ہند کی دفعہ 448 (گھر پر قبضہ ) کے ساتھ ساتھ سیکشن 10 اور ایئرکرافٹ ایکٹ 1934 کے 11 اے ۔؎ بھی شامل ہیں۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اس کیس کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ ایئر کرافٹ ایکٹ کے تحت مطلوبہ شکایت درج نہیں کی گئی تھی یا منظوری نہیں لی گئی تھی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ ایسے معاملات میں ایر کرافٹ ایکٹ کی دفعات آئی پی سی سے زیادہ معنی رکھتی ہیں۔
سماعت کے دوران ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ ایئر کرافٹ ایکٹ کے سیکشن 10 اور 11 اے کے تحت تحقیقات کے لیے پیشگی منظوری غیر ضروری تھی۔
اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ایکٹ کے تحت ہونے والے جرائم پر باقاعدہ شکایت درج ہونے کے بعد ہی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
جسٹس اوکا نے سیکشن 336 اور 447 جیسی آئی پی سی دفعات کے نافذ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور جان کو خطرے میں ڈالنے یا مجرمانہ مداخلت کے ثبوت پر سوال اٹھایا۔ عدالت عظمیٰ نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے کیس کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے مواد کو سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) کو جمع کرنے کی اجازت دی۔
فیصلے کے متن کو پڑھتے ہوئے جسٹس اوکا نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کی طرف سے کیس کو منسوخ کرنے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا، لیکن ریاستی حکومت کے اس حق کی توثیق کی کہ وہ ایئر کرافٹ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کے لیے اپنے نتائج پیش کرے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
وزیر خارجہ نے عمانی وزیر خارجہ سے باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی

وزیر خارجہ نے عمانی وزیر خارجہ سے باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی

مسقط/نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) آٹھویں بحر ہند کانفرنس میں شرکت کے لئے اتوار کو عمان کے دورہ پر گئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے عمانی ہم منصب سید بدر البوسیدی کے ساتھ بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
دھنکڑ منگل کو جے پور کے دورے پر

دھنکڑ منگل کو جے پور کے دورے پر

نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکڑ منگل کو راجستھان کے جے پور کے دورے پر رہیں گے اور فورٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وزیر اعظم کی دہلی والوں سے

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وزیر اعظم کی دہلی والوں سے "پرسکون" رہنے کی اپیل

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکتر اسکیل پر چار ریکارڈ کی گئی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ میں شدید سیلاب، طوفان سے 9 افراد ہلاک

امریکہ میں شدید سیلاب، طوفان سے 9 افراد ہلاک

شکاگو، 17 فروری (یو این آئی) سخت موسم کے تازہ ترین دور کی وجہ سے سیلاب اور طوفان نے ریاستہائے متحدہ کے مشرق وسطی کے حصوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے، جس میں کینٹکی کے آٹھ سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ کی صدارت جرمنی کو مزید خود مختار بننے میں مدد مل سکتی ہے

ٹرمپ کی صدارت جرمنی کو مزید خود مختار بننے میں مدد مل سکتی ہے

واشنگٹن، 17 فروری (یو این آئی) الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) پارٹی کے قانون ساز کے گوٹسچاک نے ریا نووستی کو بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی ریاستہائے متحدہ کی سربراہی پوزیشن جرمنی کو مزید آزاد پالیسیاں بنانے اور "بڑے ہونے" کا موقع فراہم کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اعظم گڑھ میں سڑک حادثہ، تین ہلاک اور چار زخمی

اعظم گڑھ میں سڑک حادثہ، تین ہلاک اور چار زخمی

اعظم گڑھ، 17 فروری (یو این آئی) اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے رانی کی سرائے تھانہ علاقے میں پیر کی صبح مہاکمبھ سے واپس آنے والے نیپال سے عقیدت مندوں کو لے جانے والی کار ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

یروشلم، 17 فروری (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے دونوں ممالک کے درمیان ایک نازک جنگ بندی کے درمیان اتوار کی شام کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے لبنان میں سائٹوں پر حملہ کیا، اور دعویٰ کیا کہ وہ حزب اللہ کے فوجی اڈے تھے جن میں راکٹ لانچر اور ہتھیار موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

گجرات جائنٹس نے یوپی واریرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

16 Feb 2025 | 11:19 PM

وڈودرا، 16 فروری (یو این آئی) ایشلے گارڈنر (دو وکٹ/52 رن) اور ڈینڈرا ڈوٹن (دو وکٹ/33 ناٹ آؤٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس نے اتوار کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے تیسرے میچ میں یوپی واریئرز کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

image