NationalPosted at: Jan 19 2025 6:33PM پہلی بار 'من کی بات' کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی
نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کی تاریخ میں پہلی بار تبدیلی کی گئی ہے۔
من کی بات پروگرام ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتا ہے لیکن اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات جنوری کے آخری اتوار کو ہونے کی وجہ سے من کی بات کے پروگرام کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔
یہ جنوری کے مہینے کے آخری اتوار سے پہلے 19 جنوری بروز اتوار کو وزیر اعظم کے پروگرام 'من کی بات' کی 118ویں قسط ہے۔
یواین آئی۔ م س