NationalPosted at: Jan 19 2025 10:31AM پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر پر رہا، دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
عالمی سطح پر، امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.81 فیصد گر کر 78.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 0.07 فیصد کم ہوکر 80.73 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں:
شہر ....................پٹرول..................ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ....................94.72..................87.62
ممبئی ..................104.21................92.15
چنئی .....................100.75................92.34
کولکتہ ...............103.94................90.76
یواین آئی۔ م س