image
Saturday, Dec 7 2024 | Time 15:15 Hrs(IST)
National

بی جے پی نے کھڑگے اور راہل کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ’قابل اعتراض‘ تقریروں کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ، بی جے پی لیڈر سنجے میوکھ، اوم پاٹھک اور ترجمان شہزاد پونا والا پیر کی شام یہاں الیکشن کمیشن گئے اور کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں کے خلاف شکایت کا میمورنڈم پیش کیا۔

کانگریس قائدین کی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے میمورنڈم میں کہا گیا کہ کانگریس قائدین نے الیکشن کمیشن کے مشورے اور ہدایات کے علاوہ تعزیرات ہند 2023 (بی این ایس) کی دفعہ 152 کی خلاف ورزی کی ہے جس سے عوامی انتشار پیدا ہوا ہے اور خودمختاری کو خطرہ ہے۔
خاص خبریں
راج ناتھ   روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

راج ناتھ روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل سے روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےزارت دفاع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ  دورے کے دوران وزیر دفاع اور روس کے وزیر دفاع اینڈری بیلوسوف منگل کو ماسکو میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر ہند-روس بین الحکومتی کمیشن کے 21ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے  دونوں رہنما فوجی تعلقات، صنعتی تعاون، اور دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

...مزید دیکھیں
نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے

نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے

ممبئی، 7 دسمبر (یواین آئی): مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اگر انہیں نئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا جاتا تو وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کرتے مسٹر پٹولے نے کہا، "مجھے مہا یوتی حکومت کی طرف سے دعوت نہیں دی گئی تھی، اس لیے میں نے اس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا " انہوں نے مزید کہا، "میرے دوست دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں، انہیں نیک خواہشات!"
قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی کے رہنما جمعرات کو مہاگٹھ بندھن حکومت کی حلف برداری تقریب میں غیر حاضر تھے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار  ڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

ریاض، 07 دسمبر (یواین آئی)بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی ) کے سربراہ الوارو لاریو نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے کپل شرما

گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے کپل شرما

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
فوج اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

فوج اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب، 07 دسمبر (یواین آئی)شام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے جمعہ کے روز ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
image