image
Wednesday, Dec 11 2024 | Time 21:48 Hrs(IST)
خاص خبریں
راجیہ سبھا میں تعطل برقرار، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا میں تعطل برقرار، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں بدھ کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور امریکی سرمایہ کار جارج سوروس کے درمیان تعلقات کو لے کر زبردست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی اس سے پہلے بھی اسی معاملے پر ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی  پہلے التوا کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان میں وقفہ سوال شروع کرنے کی کارروائی شروع کی تو حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان تیز آواز میں بولنے لگے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان آج ابھرتی ہوئی سمندری طاقت کے طور پر کھڑا ہے: نائب صدر جمہوریہ

ہندوستان آج ابھرتی ہوئی سمندری طاقت کے طور پر کھڑا ہے: نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی)ہندوستان آج ایک ابھرتی ہوئی سمندری طاقت کے طور پر کھڑا ہے، جو اپنے جغرافیائی محل وقوع اور جدید انفرااسٹرکچر کو عالمی بحری اقدامات کی قیادت کرنے کے لئے حکمت عملی سے فائدہ اٹھا رہا ہے  جدید ترین بحری سفارت کارخصوصاً سمندر، خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی جیسے اقدامات کے ذریعے ہم مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں  ہند-بحرالکاہل میں علاقائی استحکام کو یقینی بنارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل نے برلا سے ملاقات کی، ایوان چلانے کی درخواست

راہل نے برلا سے ملاقات کی، ایوان چلانے کی درخواست

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، اس لئے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی جانی چاہئے ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے مسٹر گاندھی نے مسٹر برلا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ ایوان کی کارروائی چلائی جائے مسٹر برلا سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کو یہ معلومات دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ ایوان چلنا چاہئے اور ایوان چلانا ہماری نہیں ان کی ذمہ داری ہے۔

...مزید دیکھیں
اے اے پی دہلی اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی: کیجریوال

اے اے پی دہلی اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی: کیجریوال

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے امکان پر مکمل روک لگاتے ہوئے بدھ کو اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی سابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، "عام آدمی پارٹی دہلی میں یہ الیکشن اپنے طور پر لڑے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی انتظامیہ جس راستے پر چل رہی ہے وہ سراسر غلط ہے: صدر ایردوان

اسرائیلی انتظامیہ جس راستے پر چل رہی ہے وہ سراسر غلط ہے: صدر ایردوان

انقرہ، 11 دسمبر (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "اسرائیلی حکومت جس راستے پرمصر اوربضد ہے، میں صاف صاف کہتا چلوں ، یہ ایک ٹھیک راستہ نہیں ہے صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں 15ویں سفراء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 14 ماہ سے جاری 70 فیصد بچے اور خواتین سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے ہلاک ہونے والے اسرائیلی قتل عام کو کسی بھی طریقے سے روکا نہیں جا سکا۔

...مزید دیکھیں
ہم نے شام کی فوجی طاقت کے 70 فیصد کو تباہ کر دیا ہے، اسرائیل

ہم نے شام کی فوجی طاقت کے 70 فیصد کو تباہ کر دیا ہے، اسرائیل

تل ابیب، 11 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے للطاکیہ بندرگاہ پر حملے میں شام کے بحری بیڑے کو تباہ کر دیا ہے وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاٹز نے حائفہ شہر میں اسرائیلی فوج کے بحری اڈے کا دورہ کیا بیان میں کہا گیا کہ کاٹز نے گزشتہ روز اسرائیلی بحریہ کے لطاکیہ بندرگاہ پر کیے گئے حملوں کے بارے میں حکام سے معلومات حاصل کیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان 2047تک ترقی یافتہ ملک بنے گا:یوگی

ہندوستان 2047تک ترقی یافتہ ملک بنے گا:یوگی

بستی:11دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور سال 2047 تک ہندوستان ترقی یافتہ ملک بن جائے گا کرما دیوی تعلیمی گروپ کے 15 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ہمیں خودکفیل ہونے پڑے گا اور اس کے لئے پہلے ہمیں جدید تعلیم حاصل کرنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
رجنی کانت بس کنڈیکٹرسے ہیر و بنے

رجنی کانت بس کنڈیکٹرسے ہیر و بنے

11 Dec 2024 | 11:31 AM

ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی ) سپر اسٹار رجنی کانتھ 12 دسمبر کو 74 سال کے ہو جائیں گے۔ بطور بس کنڈیکٹر اپنے کیرئر کی شروع کرنے والے ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔

image