NationalPosted at: Sep 10 2024 6:31PM حکیم شباب الدین کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا خراج عقیدت
نئی دہلی، 10 ستمبر(یو این آئی)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی طرف سےصدر دواخانہ کے منیجنگ ڈائرکٹر حکیم شباب الدین کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ حکیم شباب الدین ایک باکردار اور بھروسے مند انسان تھے انہوں نے طب یونانی کی خدمت میں اپنی پوری زندگی صرف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکیم شباب الدین سے ان کے تین دہائیوں پرانے مراسم تھے اور ان مراسم میں کبھی کوئی فرق نہیں آیا۔
انہوں نےآل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے مفت یونانی میڈیکل کیمپوں میں مفت دوائیں فراہم کیں اور قدم قدم پر تعاون کیا۔ تعزیتی میٹنگ میں ڈاکٹر شکیل احمد، حکیم آفتاب عالم، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، محمد عمران قنوجی اور ندیم عارف نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
یو این آئی-ا یف ا ے-م ا