image
Friday, Oct 11 2024 | Time 04:27 Hrs(IST)
National

سیبی چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی کواب دیں : کانگریس

سیبی  چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی  کواب دیں : کانگریس

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سیبی کی سربراہ مادھوی پوری بچ اور ان کے شوہر کی کمپنی کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کی محترمہ بچ نے تردید کی ہے، لیکن اس حوالے سے رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا ہے وہ حیران کن ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ایک کمپنی ایگرو ایڈوائزری پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا جو 7 مئی 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ یہ کمپنی اس کی ملکیت ہے۔ محترمہ بِچ اور ان کے شوہر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی جب سے سیبی میں گئی ہے، غیر فعال ہے۔ لیکن مادھوی جی کے پاس ابھی بھی اس کمپنی میں 99 فیصد حصہ ہے۔
ترجمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ "کن کمپنیوں نے ایگرو کی خدمات لی ہیں؟ کیا جن کمپنیوں نے ایگرو کی خدمات لی ہیں، کیا وہ سیبی کی نظر میں ہیں؟ ہمیں جواب ملا کہ مادھوی جی نے سیبی میں رہتے ہوئے اس کے ذریعے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے کمائے۔
مسٹر کھیڑا نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا "کیا آپ جانتے ہیں کہ ایگرو کمپنی میں مادھوی جی کی 99 فیصد شیئر ہولڈنگ ہے؟ جب آپ نے مادھوی جی کو سیبی کا چیئرپرسن بنایا تھا، کیا آپ کو کسی ایجنسی نے مطلع نہیں کیا تھا؟ کیا آپ کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے مطلع نہیں کیا تھا کہ ایگرو کے ان کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعلقات جن کی سیبی کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کیا آپ کے سامنے کسی نے مادھوی جی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کئے تھے کہ انہیں دوسری کمپنیوں سے اتنی رقم کیوں مل رہی ہے ؟
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال

صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال

ممبئی10:اکتوبر (یو این آئ ) معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کا بدھ کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا 86سالہ رتن ٹاٹا گروپ کے چیئرمین ایمریٹس تھے 7 اکتوبر کو ٹاٹا کو جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ضعیف العمری اور صحت کے مختلف مسائل اور بلڈ پریشر کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ؛وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے دیگر لیڈروں نے ٹاٹا کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بصیرت مند کاروباری رہنما، ہمدرد روح اور ایک غیر معمولی شخصیت قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
رتن ٹاٹا کی وراثت صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی: شاہ

رتن ٹاٹا کی وراثت صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی: شاہ

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کی وراثت طویل عرصے تک ملک کے صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت نے شفاف حکمرانی کی مثال پیش کی ہے، کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں: شاہ

مودی حکومت نے شفاف حکمرانی کی مثال پیش کی ہے، کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں: شاہ

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت نے ہندوستان میں شفافیت کے ساتھ حکومت چلانے کی مثال قائم کی ہے اور دس سالوں میں بدعنوانی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے ہریانہ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا

کانگریس نے ہریانہ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے صدمے سے نکل نہیں پارہی ہے، اس لیے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد اس کے سرکردہ رہنماؤں شکست کی وجوہات جاننے کے لئے جمعرات کو گہرائی سے غوروخوض کے لئے اجلاس منعقد کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

حکومت نے حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے جمعرات کوحزب التحریرکو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) عالمی بینک نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح نمو 7.0 فیصد اور اگلے مالی سال میں اس کے 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا لیبر فورس میں خواتین کی شراکت بڑھاکر نیزعالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیر استعمال شدہ صلاحیت کواستعمال کرنے سے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
رتن ٹاٹا کی آخری رسومات  سرکاری  احترام کے ساتھ ادا  کی جائیں گی: شندے

رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی: شندے

ممبئی، 10 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر حکومت نے نامور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رتن ٹاٹا کا کل انتقال ہو گیا تھا مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی اس کے ساتھ ہی ان کا جسد خاکی عوام کے آخری دیدار کے لیے جمعرات کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3.30 بجے تک نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں رکھا جائے گا۔

...مزید دیکھیں

امیتابھ، دھرمیندر اور رجنی کانت نے رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا

10 Oct 2024 | 4:17 PM

ممبئی، 10 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، ہی مین دھرمیندر اور جنوبی ہند کے فلم میگا اسٹار رجنی کانت نے ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین پدم وبھوشن رتن این ٹاٹا کو ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

image