NationalPosted at: May 22 2024 8:12PM 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس
نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے پانچویں مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے دہلی میٹرو خدمات قومی دارالحکومت میں 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈیوٹی کے لئے تعینات ملازمین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ڈی ایم آر سی نے کہاکہ "تمام لائنوں پر میٹرو ٹرینیں صبح 6 بجے تک 30 منٹ کے وقفے کے ساتھ چلیں گی اور 6 بجے کے بعد ٹرین خدمات دن بھر معمول کے مطابق چلیں گی۔"
یواین آئی۔ ظ ا