image
Sunday, Jun 23 2024 | Time 10:09 Hrs(IST)
National

ہندوستان کی معمر ترین خاتون 99 سالہ اصغری اور 98 سالہ چندری سفر حج پر مدینہ منورہ روانہ

ہندوستان کی  معمر ترین خاتون 99 سالہ اصغری اور 98 سالہ چندری  سفر حج پر مدینہ منورہ روانہ

نئی دہلی، 22 مئی، (یو این آئی) حج 2024 میں ہندوستان سے فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حجاج میں ہریانہ کے ضلع نوح کی رہائشی 99 سالہ معمر ترین خاتون حجن اصغری اور 98 سالہ چندری دہلی کے آئی، جی، آئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوئیں  ملک اور دنیا کی معمر ترین خاتون عازم حج کو رخصت کرنے اور سفری دستاویزات پیش کرنے ائیر پورٹ پر خود وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس موجود رہے۔
ڈاکٹر آفاقی نے حجن کے جذبے و حوصلے کی قدر کرتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ شال اور گلدستہ پیش کیا نیز دورانِ حج مکمل صحت و سلامتی اور بخیر وطن واپسی کی دعا و تمنا کی۔انہوں نے حجن سے اپیل کی وہ ہندوستانیوں کی سلامتی اور ملک و ملت کی ترقی و استحکام اور امن و امان کے لیے خصوصی دعاکر یں۔
واضح رہے کہ وزارتِ اقلیتی امور ، حکومتِ ہند کی سرپرستی و نگرانی اور حج کمیٹی آف انڈیا کی قیادت میں اب تک ہندوستان سے 161 فلائٹس کے زریعے 48,986 ہندوستانی حجاج بخیر و عافیت سعودی عرب پہنچ چُکے ہیں جن میں اس وقت 32313 مدینہ منورہ اور16673 مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ ان حجاج کی مدد و رہنمائی کے لیے 241 خادم الحجاج بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ ہندوستان سے مجموعی طور پر جانے والے 1,75,025 حجاج میں سے 1,40,020 حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ سفرِ حج کرنے والے حجاج کا سفر تمام تر سفری سہولیات کے ساتھ 8 مئی سے مکہ و مدینہ کے لیے مختلف ائیر لائنز کے زریعے پُرسکون اور اطمینان بخش انداز میں جاری ہے۔ ملک کے 19 امبارکیشن پوائنٹس اور ریاستوں سے ہندوستانی عازمین کا سفر حج 9 جون 2024 تک جاری رہے گا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی،ای، او۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی- آر- ایس نے بتایا کہ ہندوستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جسے سعودی عرب میں دوران حج باورچی خانے کی سہولت حاصل ہے ۔ لیکن اس کے غلط استعمال اور لاپروائی برتے سے زبردست نقصان ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر آفاقی نے سعودی عرب پہنچ چکے اور پہنچنے والے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید ضرورت کے وقت کھانے پکانے کا بندوبست پوری احتیاط سے اُن ہی مقامات پر کریں جہاں اجازت حاصل ہو- ڈاکٹر آفاقی نے کہا سب جانتے ہیں کہ سفر حج نسبتاً دیگر اسفار سے مشکل ہوتا ہے یہاں جسمانی اور غذائی تکالیف برداشت کرنا ہی ہوتا ہے۔ سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا حج دوسرے ملک میں ہوتا ہے وہاں کے قوانین الگ ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کریں ، افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں ۔ بعض افراد پرانی ویڈیو شیئر کر کے آپ کو گمراہ کرنے اور اصل مقصد سے ہٹانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔ آپ سب اپنی پوری توجہ دیں ۔
یو این آئی-ا یف ا ے-م ا

خاص خبریں
ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی   ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے ہفتہ کو کنیکٹیویٹی، تجارت اور ساجھیداری کی بنیاد پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، سرحد پار نقل و حمل کی سہولیات کو بڑھانے اور جامع اقتصادی اشتراک کے معاہدے (سی آئی پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
این ڈی اے حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کھڑگے

این ڈی اے حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ نقل مخالف قانون کو نوٹیفائیڈ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی میڈیکل کے داخلہ امتحان نیٹ میں دھاندلی میں لیپا پوتی کی کوشش ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی بھی سطح پر اس معاملے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔

...مزید دیکھیں
جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 73 کے تحت جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس پر سود اور جرمانہ معاف کرنے کی سفارش

جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 73 کے تحت جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس پر سود اور جرمانہ معاف کرنے کی سفارش

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) تاجروں، ایم ایس ایم ای اور ٹیکس دہندگان کو راحت دیتے ہوئے گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے آج جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 73 کے تحت جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں دھوکہ دہی، جبر یا غلط بیانی پر سود اور جرمانہ معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
این ٹی اے پر سفارشات کے لیے رادھا کرشنا کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

این ٹی اے پر سفارشات کے لیے رادھا کرشنا کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت تعلیم نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے صاف شفاف، آسان اور غیرجانبدارانہ امتحان کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی صدارت میں اعلیٰ سطحی ماہرین کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری ضروری  : چوہان

دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری ضروری : چوہان

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ملک کو دالوں اور تیل کے بیجوں میں خود کفیل بنانے پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے کے پیش نظر کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی کو اپنانا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

پونے 22 جون (یو این آئی) صنعت اور خدمات کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کئے جانےوالے 2024-25 کے مکمل بجٹ میں ٹیکس میں راحت اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

...مزید دیکھیں
حجاج  کرام کی آج سے وطن واپسی شروع  ،   378 حاجی دہلی پہنچے

حجاج کرام کی آج سے وطن واپسی شروع ، 378 حاجی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 22 جون ( یو این آئی ) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے حج 2024 مکمل کیا اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت آج 378 حاجی سعودی ایئرلائنز کی پہلی پرواز سے دہلی پہنچے۔

...مزید دیکھیں
image