NationalPosted at: May 22 2024 8:02PM سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور
نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت اسے مسئلہ بنا کر حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو یہاں دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا بیان کافی ہے اور بی جے پی اس مسئلہ کو اٹھا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر تھرور نے کہا " سواتی مالیوال حملہ کیس میں عام آدمی پارٹی کا جو بیان آیا ہے ، میرا ماننا ہے کہ اس میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے وہ بالکل درست ہے اور اس میں کچھ بھی اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچ پوچھیں تو یہ ایک ٹھوس بیان ہے اور اسے یہاں یا وہاں نہیں کیا جا سکتا۔ اس میں کچھ نہیں ہے۔"
مسٹر تھرور نے کہا "ملک کو بے روزگاری، مہنگائی جیسے کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن سواتی مالیوال کے کیس کو اٹھا کر ان حقیقی اور موجودہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔ ہمیں ایسے معاملات اٹھانے کی بجائے ان مسائل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ "جس سے عام ہندوستانیوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ بی جے پی اکثر میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اصل مسائل سے توجہ نہ ہٹائے، اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
یو این آئی ۔ ع خ