image
Sunday, Jun 23 2024 | Time 10:02 Hrs(IST)
National

ساتویں مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے 904 امیدوار میدان میں ہیں

ساتویں مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے 904 امیدوار میدان میں ہیں

نئی دہلی، 22 مئی ( یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں پر 904 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
اس مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مئی تک کل 2105 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ ان کی جانچ پڑتال کے بعد 954 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد امیدواروں کی تعداد 904 رہ گئی ہے ۔
اس مرحلے میں پنجاب اور اتر پردیش کی 13-13، مغربی بنگال کی نو، بہار کی آٹھ، اڈیشہ کی چھ، ہماچل پردیش کی چار، جھارکھنڈ کی تین اور چندی گڑھ کی ایک سیٹ کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
ساتویں مرحلے میں پنجاب کی 13 سیٹوں کے لیے سب سے زیادہ 598 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے اور اتر پردیش کی 13 سیٹوں کے لیے 495 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے۔ بہار کی جہان آباد پارلیمانی سیٹ کے لیے سب سے زیادہ 73 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ پنجاب کی لدھیانہ نشست کے لیے 70 کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔ اس مرحلے میں ایک نشست پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 16 ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی   ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے ہفتہ کو کنیکٹیویٹی، تجارت اور ساجھیداری کی بنیاد پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، سرحد پار نقل و حمل کی سہولیات کو بڑھانے اور جامع اقتصادی اشتراک کے معاہدے (سی آئی پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
این ڈی اے حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کھڑگے

این ڈی اے حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ نقل مخالف قانون کو نوٹیفائیڈ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی میڈیکل کے داخلہ امتحان نیٹ میں دھاندلی میں لیپا پوتی کی کوشش ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی بھی سطح پر اس معاملے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔

...مزید دیکھیں
جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 73 کے تحت جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس پر سود اور جرمانہ معاف کرنے کی سفارش

جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 73 کے تحت جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس پر سود اور جرمانہ معاف کرنے کی سفارش

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) تاجروں، ایم ایس ایم ای اور ٹیکس دہندگان کو راحت دیتے ہوئے گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے آج جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 73 کے تحت جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں دھوکہ دہی، جبر یا غلط بیانی پر سود اور جرمانہ معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
این ٹی اے پر سفارشات کے لیے رادھا کرشنا کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

این ٹی اے پر سفارشات کے لیے رادھا کرشنا کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت تعلیم نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے صاف شفاف، آسان اور غیرجانبدارانہ امتحان کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی صدارت میں اعلیٰ سطحی ماہرین کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری ضروری  : چوہان

دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری ضروری : چوہان

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ملک کو دالوں اور تیل کے بیجوں میں خود کفیل بنانے پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے کے پیش نظر کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی کو اپنانا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

پونے 22 جون (یو این آئی) صنعت اور خدمات کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کئے جانےوالے 2024-25 کے مکمل بجٹ میں ٹیکس میں راحت اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

...مزید دیکھیں
حجاج  کرام کی آج سے وطن واپسی شروع  ،   378 حاجی دہلی پہنچے

حجاج کرام کی آج سے وطن واپسی شروع ، 378 حاجی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 22 جون ( یو این آئی ) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے حج 2024 مکمل کیا اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت آج 378 حاجی سعودی ایئرلائنز کی پہلی پرواز سے دہلی پہنچے۔

...مزید دیکھیں
image