image
Sunday, Jun 23 2024 | Time 11:45 Hrs(IST)
National

بی جے پی کا 'اب کی بار 400 پار' کا نعرہ خیالی پلاو : تھرور

بی جے پی کا 'اب کی بار 400 پار' کا نعرہ  خیالی پلاو  : تھرور

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 'اب کی بار 400 پار' کے نعرے کو تخیل سے بھرا ہوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک مکمل ہونے والے پانچ مرحلوں کے انتخابات کے دوران اس پارٹی کے مضبوط گڑھ میں بھی ووٹنگ کے اعداد و شمار میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔
مسٹر تھرور نے دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’مجھے گوا، پنے، ممبئی، وڈودرا، احمد آباد اور میری اپنی ریاست کیرالہ سمیت ملک کے بڑے حصوں میں انتخابی ماحول کا مشاہدہ کرنے اور مہم چلانے کا موقع ملا ہے۔‘‘ آج یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر "میں بڑے اعتماد کے ساتھ کہوں گا کہ یہ پہلے ہی واضح تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کا 'اب کی بار 400 پار' کا نعرہ تصور سے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔" انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کانگریس راجستھان، ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور یہاں تک کہ اتر پردیش میں پچھلی بار کے مقابلے بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
مسٹر تھرور نے کہا کہ مثبت رجحانات کو دیکھ کر ہمارا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ ہم انتخابات کے آخری دو مراحل میں صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بنیادی مقصد مرکز میں حکومت کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں بھی ووٹنگ کے اعداد و شمار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ دوسری جانب کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں میں جوش و خروش ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی  گئی

نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی)حکومت نے نیٹ امتحان میں دھاندلی سے متعلق معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے، مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے وزارت تعلیم نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

بغداد، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) عراقی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد کے شمال میں صلاح الدین صوبے میں ان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سات جنگجو مارے گئے سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں صوبے کے شمال مشرقی حصے میں ایک پہاڑی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانوں اور شدت پسند عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک سرنگ پر فضائی حملے کیے۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں دو افراد ہلاک

کینیا میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں دو افراد ہلاک

نیروبی، 23 جون (یو این آئی) کینیا میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے سٹیزن ڈیجیٹل نیوز پورٹل نے ہفتہ کو یہ معلومات دی اسٹار اخبار نے جمعہ کو بتایا کہ کینیا میں بجٹ کے ایک مسودے کے خلاف مظاہروں کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک اور کم از کم 200 زخمی ہو گئے ہیں اسٹار نے منگل کو بتایا کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

کولمبیا میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

بوگوٹا، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) کولمبیا کے شہر تامینانگو کے جنوبی ڈپارٹمنٹ نارینو میں جمعہ کو ایک کار بم حملے میں تین افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی نارینو کے گورنر لوئس الفونسو ایسکوبار نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے دو شہری اور ایک نوجوان پولیس افسر تھے، انہوں نے "اس مذموم حرکت" پر اپنی واضح ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
یوکرین کے ڈرون حملوں سے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو خطرہ

یوکرین کے ڈرون حملوں سے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو خطرہ

ماسکو، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) کے آبائی شہر اینرگوڈار پر یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے حالیہ ڈرون حملوں نے جوہری تنصیب کی حفاظت کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی زیڈ این پی پی کے ڈائریکٹر یوری چرنیچک نے کہا کہ جمعہ کو ریڈوگا سب اسٹیشن پر ڈرون حملوں کی وجہ سے زیڈ این پی پی کے کئی ڈویژنوں میں بجلی نہیں تھی، جس میں پرنٹنگ ہاؤس، پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے پمپ اسٹیشن، اور پیداوار و تکنیکی آلات کا انتظام شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
نیٹ پی جی  داخلہ امتحان ملتوی

نیٹ پی جی داخلہ امتحان ملتوی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی   ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے ہفتہ کو کنیکٹیویٹی، تجارت اور ساجھیداری کی بنیاد پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، سرحد پار نقل و حمل کی سہولیات کو بڑھانے اور جامع اقتصادی اشتراک کے معاہدے (سی آئی پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

23 Jun 2024 | 10:44 AM

بغداد، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) عراقی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد کے شمال میں صلاح الدین صوبے میں ان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سات جنگجو مارے گئے سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں صوبے کے شمال مشرقی حصے میں ایک پہاڑی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانوں اور شدت پسند عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک سرنگ پر فضائی حملے کیے۔

نیٹ پی جی  داخلہ امتحان ملتوی

نیٹ پی جی داخلہ امتحان ملتوی

23 Jun 2024 | 10:19 AM

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان کل 23 جون کو ہونا تھا۔

افغانستان کی آسٹریلیا پر 21 رنز سے تاریخی جیت

23 Jun 2024 | 11:38 AM

کنگسٹاؤن، 23 جون (یو این آئی) رحمان اللہ گرباز (60) اور ابراہیم زدران (51) کی شاندار بلے بازی کے بعد گلبدین نائب (چار وکٹ) اور نوین الحق (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے ٹی -20 ورلڈ کپ کا سپر کپکے سپر 8 مقابلے میں بڑاالٹ پھیر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 21 رنز سے تاریخی جیت درج کی ہے۔

image