image
Sunday, Jun 23 2024 | Time 11:34 Hrs(IST)
National

ہریانہ نے بی جے پی کی سازش کے تحت دہلی کا پانی روکا:آپ

ہریانہ نے بی جے پی کی سازش کے تحت دہلی کا پانی روکا:آپ

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے ہریانہ پر دہلی کو پانی کی سپلائی روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چھٹے مرحلے میں ووٹنگ سے پہلے پانی روک کر سازش رچی ہے۔
آپ کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت کے کابینہ وزیر آتشی نے بدھ کو کہا کہ دہلی کو آنے والی جمنا کے پانی کی سپلائی ہریانہ روک رہی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے پانی کی قلت کی شکایات آرہی ہیں۔ مسئلہ ان جگہوں سے بھی آیا جہاں کبھی پانی کا مسئلہ نہیں تھا۔ پتہ چلا تو ہریانہ کی حقیقت سامنے آگئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میںجمنا کی پانی کی سطح عام طور پر 675 فٹ ہے۔ کم ہونے پر بھی یہ 672 فٹ تک رہتا ہے لیکن 11 مئی سے 21 مئی تک ہریانہ دہلی کا پانی روک رہا ہے۔ 11 مئی کو پانی کی سطح 671 فٹ تھی جو تین دن تک رہی اور 21 مئی کو پانی کی سطح 671 فٹ سے نیچے آگئی۔
آتشی نے الزام لگایا کہ بی جے پی 25 مئی کو ووٹنگ سے پہلے ایک نئی سازش رچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے لوگوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں 25 مئی تک ایک نئی سازش رچی جائے گی اور ووٹروں کو دھوکہ دیا جائے گا۔ اب بی جے پی جتنی بھی سازشیں کر لے، وہ دہلی کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ بی جے پی دہلی کی تمام سات سیٹیں ہار رہی ہے اور انڈیا لائنس جیت رہا ہے۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ جمنا کی سطح کبھی اتنی نیچے نہیں رہی، وہ اس کے لیے ہریانہ حکومت کو خط لکھیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت جائیں گے۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی  گئی

نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی)حکومت نے نیٹ امتحان میں دھاندلی سے متعلق معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے، مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے وزارت تعلیم نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

بغداد، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) عراقی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد کے شمال میں صلاح الدین صوبے میں ان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سات جنگجو مارے گئے سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں صوبے کے شمال مشرقی حصے میں ایک پہاڑی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانوں اور شدت پسند عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک سرنگ پر فضائی حملے کیے۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں دو افراد ہلاک

کینیا میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں دو افراد ہلاک

نیروبی، 23 جون (یو این آئی) کینیا میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے سٹیزن ڈیجیٹل نیوز پورٹل نے ہفتہ کو یہ معلومات دی اسٹار اخبار نے جمعہ کو بتایا کہ کینیا میں بجٹ کے ایک مسودے کے خلاف مظاہروں کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک اور کم از کم 200 زخمی ہو گئے ہیں اسٹار نے منگل کو بتایا کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

کولمبیا میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

بوگوٹا، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) کولمبیا کے شہر تامینانگو کے جنوبی ڈپارٹمنٹ نارینو میں جمعہ کو ایک کار بم حملے میں تین افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی نارینو کے گورنر لوئس الفونسو ایسکوبار نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے دو شہری اور ایک نوجوان پولیس افسر تھے، انہوں نے "اس مذموم حرکت" پر اپنی واضح ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
یوکرین کے ڈرون حملوں سے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو خطرہ

یوکرین کے ڈرون حملوں سے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو خطرہ

ماسکو، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) کے آبائی شہر اینرگوڈار پر یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے حالیہ ڈرون حملوں نے جوہری تنصیب کی حفاظت کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی زیڈ این پی پی کے ڈائریکٹر یوری چرنیچک نے کہا کہ جمعہ کو ریڈوگا سب اسٹیشن پر ڈرون حملوں کی وجہ سے زیڈ این پی پی کے کئی ڈویژنوں میں بجلی نہیں تھی، جس میں پرنٹنگ ہاؤس، پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے پمپ اسٹیشن، اور پیداوار و تکنیکی آلات کا انتظام شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
نیٹ پی جی  داخلہ امتحان ملتوی

نیٹ پی جی داخلہ امتحان ملتوی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی   ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے ہفتہ کو کنیکٹیویٹی، تجارت اور ساجھیداری کی بنیاد پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، سرحد پار نقل و حمل کی سہولیات کو بڑھانے اور جامع اقتصادی اشتراک کے معاہدے (سی آئی پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک

23 Jun 2024 | 10:44 AM

بغداد، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) عراقی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد کے شمال میں صلاح الدین صوبے میں ان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سات جنگجو مارے گئے سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں صوبے کے شمال مشرقی حصے میں ایک پہاڑی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانوں اور شدت پسند عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک سرنگ پر فضائی حملے کیے۔

نیٹ پی جی  داخلہ امتحان ملتوی

نیٹ پی جی داخلہ امتحان ملتوی

23 Jun 2024 | 10:19 AM

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان کل 23 جون کو ہونا تھا۔

افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دی

23 Jun 2024 | 10:43 AM

کینسنگٹن، 23 جون (یو این آئی) رحمان اللہ گرباز (60) اور ابراہیم زدران (51) کی شاندار بلے بازی کے بعد گلبدین نائب (چار وکٹ) اور نوین کی (3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مقابلے میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

image