image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:46 Hrs(IST)
International

اقوام متحدہ کا ایٹمی تجربات روکنے کی اپیل

اقوام متحدہ، 24 ستمبر (رائٹر) اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے چین ، امریکہ، شمالی کوریا ، مصر ، ہندوستان ، ایران ، اسرائیل اور پاکستان سے ایٹمی تجربات پر بندش لگانے کے لئے ایک سمجھوتہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ 1996 میں 160 سے زیادہ ممالک نے وسیع ایٹمی تجربات پابندی معاہدہ (سی ٹی بی ٹی) کو منظوری دی تھی۔ تب سے ہندوستان پاکستان اور شمالی کوریا ایٹمی تجربات کررہے ہیں اس ماہ شمالی کوریا نے پانچواں اور سب سے بڑا ایٹمی تجربہ کیا ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے آج امریکہ کے تیار کردہ قرار داد کے مسودہ کو پیش کیا جس کے حق میں 14 ووٹ پڑے جبکہ مصر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حالانکہ یہ مسودہ کی پابندی قانوناًلازمی نہیں ہوگی لیکن سیاسی طور سے ایٹمی تجربہ سے متعلق سمجھوتہ پر عمل درآمد پر زور دیا دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کی یہ قرار داد تمام ممالک سے ایٹمی تجربات سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہے ۔ امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ معاہدے کو منظوری دیں گے۔ حالانکہ کئی امریکی ممبران کانگریس خصوصاً ریپلکن پارٹی کے ممبران نے ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ کے سیکورٹی کے متبادل راستوں کو محدود کردے گا۔ رائٹر ۔ ش و ۔ ر ب ۔1355

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، اودے پور نے 12 اور 14 سال کی عمر میں بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ہے بچپن کی شادی سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والی ان دو یتیم بہنوں رادھا اور مینا (فرضی نام) کے لیے معاوضے کی یہ رقم بڑی راحت ہے۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image